حیدرآباد۔4۔اپریل(اعتماد نیوز) ٹی آر ایس سربراہ کے چندرا شیکھر راؤ نے آج تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس کے 69اسمبلی امیدواروں کی پہلی فہرست کو جاری کیا۔ اور کہا کہ وہ بہت جلد دوسری فہرست کو جاری
کرینگے۔ لیکن اس فہرست میں بودھن سے صرف ایک مسلم امیدوار شکیل امحد کو جگہ دی گئی۔ جبکہ ٹی آر ایس کے صدر ضلع میدک کے گجویل ‘انکے فرزند سرسلہ سے اور بھانجے ہریش راؤ سدی پیٹ سے مقابلہ کرینگے۔کے سی آر نے کہا کہ ٹی آر ایس انتخابات میں تنہا مقابلہ کریگی۔